سعودی عرب میں ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کے الزام میں آٹھ غیرملکی شہری گرفتار
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر 2026ء) سعودی حکام نے جازان میں آٹھ غیرملکی شہریوں کو گرفتار کیاہے،جو ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ میں ملوث تھے ۔ سعودی میڈیا کے مطابق جازان ریجن کے الدایر سیکٹر میں بارڈر گارڈ کے زم

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر 2026ء) سعودی حکام نے جازان میں آٹھ غیرملکی شہریوں کو گرفتار کیاہے،جو ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ میں ملوث تھے ۔ سعودی میڈیا کے مطابق جازان ریجن کے الدایر سیکٹر میں بارڈر گارڈ کے زمینی گشتی دستوں نے آٹھ غیر ملکی افراد کو گرفتار کیا ہے، جنہوں نے قات کی 260 کلوگرام مقدار سمگل کر کے سرحدی حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کی۔ حکام کے مطابق ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ملزمان کو ضبط شدہ ممنوعہ سامان سمیت متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ سیکیورٹی اداروں نے شہریوں اور مقیم افراد سے اپیل کی ہے کہ اگر انہیں منشیات کی سمگلنگ یا تقسیم کے بارے میں کوئی بھی اطلاع ملے تو متعلقہ اداروں کو مطلع کردیں۔حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ موصول ہونے والی تمام اطلاعات کو مکمل صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ سعودی حکام نے ریاض میں ایک بھارتی شہری کو گرفتار کرلیاہے،جو منشیات فروخت کرنے میں ملوث ہے ۔ سعودی اخبار صدی کے مطابق ریاض کے علاقے میں مجاہدین کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے گشتی دستوں نے ایک بھارتی شہری کو منشیات اور ممنوعہ ادویات فروخت کرنے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے، اور اس کے خلاف ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے مجاز اتھارٹی کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔ حکام نے شہریوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ منشیات میں ملوث افراد کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں ،تاکہ ان کے خلاف بروقت کاروائی عمل میں لائی جاسکے ۔ حکام نے یقین دلایا ہے کہ اطلاعات دینے والوں کے نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ،اور انہیں کسی قسم کے قانونی کاروائی کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔



