سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے مالیاتی مرکز پر ایک اور حملہ، 11 افراد زخمی
ریاض (اردوپوائنٹ، 24 نومبر 2026ء) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے مالیاتی مرکز میں واقع ایک بلند عمارت کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔ سعودی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے واقعے کی تصدی

ریاض (اردوپوائنٹ، 24 نومبر 2026ء) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے مالیاتی مرکز میں واقع ایک بلند عمارت کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔ سعودی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے۔ عرب نیوز اور روئٹرز کے مطابق اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ مالیاتی مرکز کی ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے اور متعلقہ حکام جائے وقوعہ پر کارروائی کر رہے ہیں۔ اتحاد کے ابتدائی بیان میں عمارت کی شناخت اور حملے کے ذمہ داروں کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ 11 افراد زخمی وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق سعودی سول ڈیفنس نے بتایا کہ زخمیوں میں 4 مصری، 3 نیپالی، 2 بھارتی اور 2 سعودی شہری شامل ہیں۔



