سابق سعودی فرمانروا شاہ فیصل کی نایاب تصویر سوشل میڈیا میں وائرل
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر 2026ء) سابق سعودی فرمانروا شاہ فیصل مرحوم کی ایک تصویر سوشل میڈیا میں وائرل ہوئی ہے ، جس میں شاہ فیصل حج وفود کے سربراہاں سے مخاطب ہیں ۔ سعودی میڈیا کے مطابق تاریخی تصویر میں ش

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر 2026ء) سابق سعودی فرمانروا شاہ فیصل مرحوم کی ایک تصویر سوشل میڈیا میں وائرل ہوئی ہے ، جس میں شاہ فیصل حج وفود کے سربراہاں سے مخاطب ہیں ۔ سعودی میڈیا کے مطابق تاریخی تصویر میں شاہ فیصل بن عبدالعزیز حج وفود کے سربراہان کا استقبال کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ 60 برس قبل لی گئی اس تصویر میں شاہ فیصل مرحوم کو حج کے سیزن کے دوران حج وفود کے سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ شاہ فیصل بن عبد العزیز آل سعود 1964ء تا 1975ء سعودی عرب کے فرمانروا رہے۔ پاکستان کے عوام ان کو آج بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ایک بڑے شہر لائل پور کا نام انہی کے نام پر فیصل آباد رکھا گیا جبکہ کراچی کی سب سے بڑی شاہراہ پاکستانی ہوائی قوت کی چھاؤنی کی مناسبت پر شاہراہ فیصل کہلاتی ہے جس کا نام انہی کے نام سے منسوب ہے۔ اس کے علاوہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک بہت بڑی آبادی شاہ فیصل کالونی کہلاتی ہے اور اسی کی نسبت سے کراچی کے ایک ٹاؤن کا نام شاہ فیصل ٹاؤن ہے۔ شاہ فیصل نے 1962ء میں رابطۂ عالم اسلامی کی بنیاد ڈالی جو مسلمانوں کی پہلی حقیقی بین الاقوامی تنظیم ہے۔ اگرچہ یہ تنظیم شاہ سعود کے زمانے میں قائم ہوئی تھی لیکن اس کے اصل روح رواں شاہ فیصل تھے جو اس وقت وزیر خارجہ تھے۔ اس کے بعد شاہ فیصل نے اپریل 1965ء میں حج کے موقع پر رابطۂ عالم اسلامی کے ایک اجتماع میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو اسلام کی بنیاد پر متحد کرنے کا عہد کیا۔ اپنے مقصد کے حصول کے لیے اسی سال انھوں نے 8 نومبر سے اسلامی ممالک کا دورہ شروع کر دیا۔ سب سے پہلے ایران گئے۔ اس کے بعد بالترتیب اردن، سوڈان، پاکستان، ترکی، مراکش، گنی، مالی اور تیونس کا دورہ کیا۔ شاہ فیصل اگست 1966ء میں ترکی گئے اور اس طرح ترکی کا دورہ کرنے والے پہلے عرب سربراہ بن گئے۔



