World
ایران، بغیر حجاب کے پرفارم کرنے پر گلوکارہ کو 74 کوڑے مارنے کی سزا
ایران میں بغیر حجاب کے کنسرٹ میں پرفارم کرنے پر ایک گلوکارہ کو 74 کوڑے مارنے کی سزا دی گئی ہے۔
مصنف Raza Muhammad44K بار پڑھا

ایران میں بغیر حجاب کے کنسرٹ میں پرفارم کرنے پر ایک گلوکارہ کو 74 کوڑے مارنے کی سزا دی گئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی گلوکارہ پرستو احمدی کو پیر کے روز 74 کوڑے مارے گئے، گلوکارہ کے بینڈ کے دیگر 4 ارکان کو بھی 74، 74 کوڑے مارے گئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق گلوکارہ اور ان کی ٹیم کو یہ سزا ایک ایسی پرفارمنس پر دی گئی ہے جس میں پرستو احمدی لازمی حجاب کے بغیر منظرِعام پر آئی تھیں۔



