ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر 2026ء) سعودی حکام نے ریاض میں ایک بھارتی شہری کو گرفتار کرلیاہے،جو منشیات فروخت کرنے میں ملوث ہے ۔ سعودی اخبار صدی کے مطابق ریاض کے علاقے میں مجاہدین کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے گشتی دستوں نے ایک بھارتی شہری کو منشیات اور ممنوعہ ادویات فروخت کرنے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے، اور اس کے خلاف ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے مجاز اتھارٹی کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی حکام نے روان ہفتے مکہ مکرمہ میں مقیم دو غیرملکی شہریوں کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا،جو منشیات فروخت کرنے میں ملوث تھے۔ سعودی اخبار صدی کے مطابق مکہ ریجن میں جنرل ایڈمنسٹریشن آف دی مجاہدین کے گشتی دستوں نے غیرملکی شہریوں کو گرفتار کیا ہے جو سرحدی حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ ان افراد پر چرس، ایمفیٹامائنز اور ایسی ادویات کی فروخت اور پھیلاؤ کا الزام ہے جن کی تقسیم طبی ضوابط کے تحت ممنوع ہے۔ حکام کے مطابق ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مزید ضروری کارروائی کے لیے انہیں متعلقہ حکام کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ حکام نے شہریوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ منشیات میں ملوث افراد کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں ،تاکہ ان کے خلاف بروقت کاروائی عمل میں لائی جاسکے ۔ حکام نے یقین دلایا ہے کہ اطلاعات دینے والوں کے نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ،اور انہیں کسی قسم کے قانونی کاروائی کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔