ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دشمن کی جانب سے کی گئی کسی بھی غلطی کی صورت میدانِ جنگ کا جغرافیہ تبدیل کر دیں گے۔
پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ 7 شرائط پوری ہونے تک ایران مذاکرات میں شرکت نہیں کرے گا۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا ہے کہ ایران کا مؤقف برقرار ہے اور شرائط پوری ہونے تک کسی قسم کی بات چیت یا پیش رفت نہیں ہو گی۔
جب تک 7 شرائط پوری نہیں ہوتیں، مذاکراتی عمل آگے نہیں بڑھے گا: ایران