World
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے قومی سلامتی کیلئے آبادی میں اضافہ ناگزیر قرار دے دیا
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے آبادی میں اضافے اور قومی سلامتی کے درمیان تعلق پر زور دیتے ہوئے اسے ملک کے لیے ناگزیر قرار دے دیا۔
مصنف Wajiha Naz45K بار پڑھا

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے آبادی میں اضافے اور قومی سلامتی کے درمیان تعلق پر زور دیتے ہوئے اسے ملک کے لیے ناگزیر قرار دے دیا۔
قومی آبادی ایوارڈ کی چوتھی تقریب کے موقع پر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کیا ہے۔
اپنے بیان میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ آبادی میں اضافہ قومی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے، سائنسی، ثقافتی، اقتصادی اور سماجی مواقع پیدا کرنے اور انہیں فروغ دینے کے ساتھ ساتھ دشمن کے خطرات اور مذموم عزائم کا مقابلہ کرنے میں بھی انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر کا دشمن کی کسی بھی دھمکی کا فوری اور پھرپور جواب دینے کا حکم


