راس الخیمہ (اردوپوائنٹ، 24 نومبر 2026ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اماراتی وزارت داخلہ نے منگل کو حادثے اور ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تصادم الوطن شاہراہ پر پیش آیا۔

گلف نیوز اور بین الاقوامی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ پر روانہ کردیا گیا۔ ایمبولینس سروس، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر امدادی کارروائیاں کیں۔ حکام نے جائے حادثہ کو محفوظ بنانے کے ساتھ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے بھی اقدامات کیے۔ حادثے کی تحقیقات جاری اماراتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات اور اس کے حالات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جن کی تکمیل کے بعد نتائج جاری کیے جائیں گے۔