World
سینیگال کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 34 افراد ہلاک، متعدد لاپتا
سینیگال کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے کم از کم 34 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں۔
مصنف fahad67K بار پڑھا

سینیگال کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے کم از کم 34 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سینیگال کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ لکڑی کی چھوٹی کشتی ملک کے شمال مغربی علاقے کیبیمیر کے ساحل کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔
کشتی دارالحکومت ڈاکار اور شمالی شہر سینٹ لوئس کے درمیان سمندر میں الٹی، جو اسپین کے کینری جزائر کی جانب رواں دواں تھی۔
حکام کے مطابق حادثے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، اب تک ایک شخص کو زندہ بچالیا گیا ہے، تاہم لاپتا افراد کی تعداد کا تعین نہیں ہوسکا۔



