World
کینیڈا: انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں بھارتی گینگسٹر گولڈی برار پہلے نمبر پر، گرفتاری پر کروڑوں کا انعام
کینیڈا نے بھارتی گینگسٹر گولڈی برار کو ملک کے 25 انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر شامل کرتے ہوئے اس کی گرفتاری میں مدد دینے والی معلومات پر ڈھائی لاکھ کینیڈین ڈالرز انعام مقرر کیا ہے۔
مصنف Naila Abbas85K بار پڑھا

کینیڈا نے بھارتی گینگسٹر گولڈی برار کو ملک کے 25 انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر شامل کرتے ہوئے اس کی گرفتاری میں مدد دینے والی معلومات پر ڈھائی لاکھ کینیڈین ڈالرز انعام مقرر کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ستندر جیت سنگھ عرف گولڈی برار پر بھارت میں بھی 10 لاکھ روپے انعام رکھا گیا ہے جبکہ امریکا نے گزشتہ ستمبر میں اس کی گرفتاری پر 10 لاکھ ڈالرز انعام کا اعلان کیا تھا۔
بھارتی کامیڈین منور فاروقی کو قتل کرنے کی سازش ناکام، گولڈی برار گینگ کے دو شوٹرز گرفتار


