World
امریکی وسط مدتی انتخابات میں 45 کروڑ ڈالرز خرچ کرنا بے وقوفی تھی: ایلون مسک کا اعتراف
امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے اعتراف کیا ہے کہ 2026ء کے امریکی وسط مدتی انتخابات پر ریکارڈ تقریباً 45 کروڑ ڈالرز خرچ کرنے کے باوجود مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے پر اپنی اس سرمایہ کاری
مصنف Rubab Shakeel99K بار پڑھا

امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے اعتراف کیا ہے کہ 2026ء کے امریکی وسط مدتی انتخابات پر ریکارڈ تقریباً 45 کروڑ ڈالرز خرچ کرنے کے باوجود مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے پر اپنی اس سرمایہ کاری پر افسوس ہے۔
ایلون مسک نے نیویارک ٹائمز کے ڈیل بُک سمٹ سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ بھاری مالی معاونت سے انتخابی کامیابی نہیں خریدی جا سکتی۔
ایلون مسک 2026ء کے انتخابی مرحلے میں سب سے زیادہ انفرادی عطیہ دینے والے شخص تھے، انہوں نے ریپبلکن پارٹی کی سینیٹ میں اکثریت برقرار رکھنے کے لیے مختلف سیاسی سپر پیکس کو کروڑوں ڈالرز فراہم کیے، جبکہ ان کی توجہ کا بڑا مرکز ریاست ٹیکساس تھی جہاں ان کی کمپنیوں کے مرکزی دفاتر قائم ہیں۔
’یہ ذہین ترین بھی ہے اور احمق ترین بھی‘: ایلون مسک کا مصنوعی ذہانت پر دلچسپ تبصرہ


