World
ایران نے کیمیائی و حیاتیاتی ہتھیاروں سے متعلق امریکی الزامات مسترد کر دیے
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیار تیار کرنے کے امریکی الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری خطرے کے بعد اب ایران کے خلاف ایک نیا بیانیہ سامنے لایا جا رہا ہے۔
مصنف Naila Abbas42K بار پڑھا

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیار تیار کرنے کے امریکی الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری خطرے کے بعد اب ایران کے خلاف ایک نیا بیانیہ سامنے لایا جا رہا ہے۔
اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی الزامات تو بدل رہے ہیں لیکن ان کے پیچھے بیانیہ وہی پرانا ہے، کیا امریکی حکام سمجھتے ہیں کہ دنیا 2003ء میں عراق کے تباہ کن ہتھیاروں سے متعلق دعوے بھول چکی ہے؟
انہوں نے کہا کہ 2003ء میں امریکی وزیرِ خارجہ کولن پاؤل نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں عراق کے مبینہ تباہ کن ہتھیاروں کے ثبوت کے طور پر ایک چھوٹی شیشی پیش کی تھی، عراق میں ان ہتھیاروں سے متعلق غیر مصدقہ خفیہ معلومات کو فوجی حملے کا جواز بنایا گیا جس کے نتائج عراقی عوام، خطے اور امریکی معاشرے کے لیے تباہ کن ثابت ہوئے۔
ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی


