World
دبئی: کم عمر لڑکی کی ویڈیو بلا اجازت سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر خاتون کو قید اور ملک بدری کی سزا
دبئی میں کم عمر لڑکی کی ویڈیو بلااجازت سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر خاتون کو قید اور ملک بدری کی سزا سنادی گئی۔
مصنف fahad96K بار پڑھا

دبئی میں کم عمر لڑکی کی ویڈیو بلااجازت سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر خاتون کو قید اور ملک بدری کی سزا سنادی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر خاتون کو ایک ماہ قید اور ملک بدری کی سزا سنائی گئی، خاتون نے 5 سال رشتہ دار لڑکی کی ویڈیو والدین کی اجازت کے بغیر اپ لوڈ کی تھی۔
کم سن لڑکی فیملی تقریب میں ڈش کا نام غلط ادا کر رہی تھی، لڑکی کے والد نے ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھنے کے بعد حکام سے رابطہ کیا۔



