دبئی میں کم عمر لڑکی کی ویڈیو بلااجازت سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر خاتون کو قید اور ملک بدری کی سزا سنادی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر خاتون کو ایک ماہ قید اور ملک بدری کی سزا سنائی گئی، خاتون نے 5 سال رشتہ دار لڑکی کی ویڈیو والدین کی اجازت کے بغیر اپ لوڈ کی تھی۔
کم سن لڑکی فیملی تقریب میں ڈش کا نام غلط ادا کر رہی تھی، لڑکی کے والد نے ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھنے کے بعد حکام سے رابطہ کیا۔