World
علامہ اقبال کا یوم پیدائش ایران میں بھی منایا گیا، سڑکوں پر تصاویر آویزاں
شاعر مشرق علامہ اقبال کا یوم ولادت ایران میں بھی منایا جا رہا ہے، عظیم مفکر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تہران کی مختلف سڑکوں پر علامہ اقبال کی بڑی تصاویر اور ان کا فارسی شاعری پر مبنی کلام آویزاں کیا گیا ہے۔
مصنف Shaukat Pirzada64K بار پڑھا

شاعر مشرق علامہ اقبال کا یوم ولادت ایران میں بھی منایا جا رہا ہے، عظیم مفکر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تہران کی مختلف سڑکوں پر علامہ اقبال کی بڑی تصاویر اور ان کا فارسی شاعری پر مبنی کلام آویزاں کیا گیا ہے۔
پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے یوم اقبال پر اپنے پیغام میں ایرانی حکومت اور عوام کی جانب سے علامہ اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر ایرانی سفیر نے کہا علامہ اقبال کی فارسی زبان پر غیر معمولی مہارت نے ایران اور پاکستان کے درمیان مضبوط علمی، ثقافتی اور روحانی تعلق قائم کیا جو آج بھی برقرار ہے۔



