World
ایران اپنے قومی مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا: اسماعیل بقائی
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران کا دو روزہ منصوبہ بہت معقول تجاویز پر مبنی ہے۔
مصنف Wajiha Naz39K بار پڑھا

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران کا دو روزہ منصوبہ بہت معقول تجاویز پر مبنی ہے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے تہران میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ایرانی حقوق کے مطالبے کو امریکا غیرمعقول سمجھتا ہے جبکہ مذاکرات شروع ہونے سے پہلے پابندیاں اور بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ ہرگز غیرمعقول نہیں بلکہ غیرمعقول اقدام تو مذاکرات کے دوران جنگ شروع کرنا ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا، امریکا ایران کے مطالبات مان لیتا ہے تو آبنائے ہرمز میں سیکیورٹی بحال ہوجائے گی۔
ایران جنگ: ٹرمپ آج قطری وزیراعظم سے ملاقات کرینگے


