بھارتی کانگریس کی سینئر رہنما سونیا گاندھی نے سوانح حیات لکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے واضح کیا کہ یہ کوئی سیاسی کتاب نہیں بلکہ میری ذاتی زندگی اور بھارت میں گزارے گئے 5 عشروں سے زائد عرصے کی داستان ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سونیا گاندھی نے اپنی سوانح حیات کی اشاعت سے قبل بھارتی اخبار ’دی ہندو‘ کے لیے ایک مضمون لکھا ہے جس میں اُنہوں نے واضح کیا ہے کہ میں نے زندگی کا بیشتر حصہ اپنی نجی دنیا کو لوگوں کی نظروں سے دور رکھتے ہوئے گزارا، حتیٰ کہ کچھ ذاتی صدمات نے مجھے سیاست میں آنے پر مجبور کیا تب بھی میں نے اپنی نجی زندگی کو میڈیا سے دور ہی رکھنے کی کوشش کی۔