بنگلادیشی حکومت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی نئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی درخواست مسترد کردی۔
بنگلادیش کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر نے کہا کہ ہمارا ملک کسی دہشتگرد کو پاسپورٹ نہیں دیتا، حسینہ واجد مفرور مجرم ہیں، بنگلادیش کا بھارت کے ساتھ حوالگی کا معاہدہ موجود ہے۔
وزیر مملکت خارجہ امور ہمایوں کبیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں بھارت حسینہ واجد کو ہماری تحویل میں دے، کیا ہمیں حسینہ سے عام تجارتی مسافر جیسا برتاؤ کرنا چاہیے؟، کیا ہمیں ان سے کہنا چاہیے کہ آئیں اپنے سسرالی گھر تشریف لے آئیں۔