World
اردوان نے ایران پر حملوں سے متعلق اپنی تشویش صدر ٹرمپ کو بتادی
ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایران حملوں سے متعلق اپنی تشویش سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آگاہ کردیا۔
مصنف Aqib Ali60K بار پڑھا

ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایران حملوں سے متعلق اپنی تشویش سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آگاہ کردیا۔
انقرہ میں میڈیا سے گفتگو میں صدر اردوان نے کہا کہ ترکیے ایران کے خلاف نئے حملوں کا آغاز نہیں دیکھنا چاہتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم علاقائی تنازعات کو بات چیت اور سفارتکاری سے حل کرنے پر زور دیتے ہیں۔
ترک صدر نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے صورتحال ایک بار پھر منفی سمت میں جاتی دکھائی دے رہی ہے لیکن ہم اس صورتحال کو روکنے کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں۔



