World
وسط مدتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈیموکریٹس کا ایلون مسک اور اسٹیفن ملر کیخلاف تحقیقات کا اعلان
امریکی وسط مدتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈیموکریٹس نے جنوری میں کانگریس کا کنٹرول سنبھالتے ہی ایلون مسک اور وائٹ ہاؤس کے نئے چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
مصنف Naila Abbas71K بار پڑھا

امریکی وسط مدتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈیموکریٹس نے جنوری میں کانگریس کا کنٹرول سنبھالتے ہی ایلون مسک اور وائٹ ہاؤس کے نئے چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
امریکی رکن کانگریس رابرٹ گارسیا کے مطابق تحقیقات میں ایلون مسک کے سرکاری اداروں کی تنظیم نو کے دوران وفاقی ملازمین کی برطرفیوں میں کردار اور اسٹیفن ملر کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت گیر امیگریشن پالیسی پر عمل درآمد میں شمولیت کا جائزہ لیا جائے گا۔
امریکی وسط مدتی انتخابات: بھاری سرمایہ کاری ناکام، ایلون مسک کو 445 ملین ڈالرز کا نقصان


