ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ جاری امن مذاکرات میں تہران کے مطالبات تسلیم کرے، بصورت دیگر سنگین نتائج کے لیے تیار رہے۔
عباس عراقچی نے ایرانی سرکاری میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا تمام محاذوں پر جنگ ختم کرنے پر آمادہ ہو جائے تو آبنائے ہرمز کو 2 روز کے اندر دوبارہ کھولنے کی ایرانی تجویز اب بھی برقرار ہے۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی ووٹرز اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں، اب وائٹ ہاؤس کو اپنا فیصلہ کرنا ہے۔