امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے اسے درست اقدام قرار دے دیا۔
فلوریڈا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے جوہری ہتھیاروں سے لیس ایران کے حقیقی خطرے کی نشاندہی کرتے ہوئے اس کا مقابلہ کیا، چاہے ان کا یہ فیصلہ عوام میں مقبول نہ بھی ہو۔
انہوں نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی کو درپیش مشکل چیلنجز کا مقابلہ کرنا ضروری ہوتا ہے، چاہے اس کے لیے غیر مقبول فیصلے ہی کیوں نہ کرنا پڑیں۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے وہ اقدام کیا جو ان سے پہلے امریکی صدور نہیں کرسکے۔