World
نئی دہلی: شیخ حسینہ نے وطن واپسی کیلئے بنگلادیشی سفارتخانے سے رجوع کرلیا
بھارت میں موجود بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے وطن واپسی کے لیے نئی دہلی میں بنگلادیشی سفارتخانے سے رجوع کر لیا۔
مصنف Wajiha Naz30K بار پڑھا

بھارت میں موجود بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے وطن واپسی کے لیے نئی دہلی میں بنگلادیشی سفارتخانے سے رجوع کر لیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حسینہ واجد نے نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے درخواست دے دی۔
نئی دہلی میں بنگلادیشی سفارتخانے اور بنگلادیش کے حکام نے اس معاملے پر تبصرہ نہیں کیا ہے۔
بنگلادیشی حکومت نے حسینہ واجد کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخ کر دیا تھا، جبکہ بنگلادیش کی حکومت نے بھارت سے معزول وزیراعظم کی حوالگی کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
شیخ حسینہ کی متنازع ویڈیو شیئر کرنیوالے سابق بنگلا دیشی فضائیہ افسر کی لاش برآمد


