سابق شاہی فوٹوگرافر آرتھر ایڈورڈز نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی شاہ چارلس کی سابقہ اہلیہ شہزادی ڈیانا سے محبت حقیقی تھی، دونوں کے درمیان اختلافات کے باوجود شاہ چارلس شہزادی کا احترام کرتے تھے۔
ایک انٹرویو میں آرتھر ایڈورڈز نے کہا کہ 1992ء میں علیحدگی کے باوجود شاہ چارلس نے اپنے دوستوں کو سختی سے ہدایت کی تھی کہ وہ شہزادی ڈیانا کے بارے میں کوئی برا جملہ نہ کہیں، بصورت دیگر وہ شہزادہ کی دوستی کھو دیں گے۔
سابق شاہی فوٹوگرافر نے بتایا کہ میں نے شاہی جوڑے کے ساتھ آسٹریلیا کا 5 ہفتوں پر مشتمل دورہ کیا تھا، اس دوران دونوں ایک دوسرے کے بہت قریب اور محبت میں گھرے نظر آتے تھے۔