ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے سے تیل کی اسمگلنگ مکمل طور پر روک دی گئی ہے۔
ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق پاسداران انقلاب کی بحریہ کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں جہاز رانی کے لیے معاون نظام تباہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد گزشتہ رات کوئی بھی جہاز غیر مجاز راستے سے گزرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔
عہدیدار کے مطابق اس کارروائی کے نتیجے میں مذکورہ راستے سے تیل کی مبینہ اسمگلنگ کا سلسلہ مکمل طور پر رک گیا ہے۔