World
تھامس مارکل کی گرفتاری میں سابقہ اہلیہ کا اہم کردار، ایف بی آئی کو شواہد فراہم کرنے میں مدد کا دعویٰ
امریکی سماجی کارکن اور اداکارہ میگھن مارکل کی والدہ ڈوریا ریگلینڈ نے اپنے سابق شوہر تھامس مارکل سینئر کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
مصنف Naila Abbas96K بار پڑھا

امریکی سماجی کارکن اور اداکارہ میگھن مارکل کی والدہ ڈوریا ریگلینڈ نے اپنے سابق شوہر تھامس مارکل سینئر کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
دی نیوز انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں برطانوی اخبار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈوریا ریگلینڈ نے مبینہ طور پر ایف بی آئی کو تصاویر کے ذریعے تھامس مارکل کی شناخت میں مدد فراہم کی۔
رپورٹس کے مطابق تھامس مارکل کے کیلیفورنیا میں واقع اسٹوریج یونٹ سے متعدد قابلِ اعتراض تصاویر ملی تھیں جن میں سے 2 تصاویر میں تھامس کو ایک کم عمر لڑکی کا استحصال کرتے دیکھا گیا۔
میگھن مارکل کو والد کے خلاف پریشان کن الزامات نے آبدیدہ کر دیا


