World
امریکا کی ایران مخالف پالیسیاں الٹی پڑ گئیں، اسے عالمی سطح پر ناکامیوں کا سامنا ہے: ایرانی فوج
ایرانی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا کی جارحانہ پالیسیاں خود واشنگٹن کے لیے مشکلات کا سبب بن رہی ہیں، امریکی حکومت کو اندرونی بحرانوں اور عالمی سطح پر ساکھ میں کمی
مصنف fahad73K بار پڑھا

ایرانی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا کی جارحانہ پالیسیاں خود واشنگٹن کے لیے مشکلات کا سبب بن رہی ہیں، امریکی حکومت کو اندرونی بحرانوں اور عالمی سطح پر ساکھ میں کمی کا سامنا ہے۔
تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ابوالفضل شکارچی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے سیاسی اتحادیوں کو مسلسل سیاسی اور انتخابی ناکامیوں کا سامنا ہے، جو محض ملکی سیاست میں اتار چڑھاؤ نہیں بلکہ ایران کے قومی عزم کو شکست دینے میں امریکا کی ناکامی کا مظہر ہے۔
روس ایران کو ایئر ڈیفنس سسٹم دے گا، ایس 400 کیلئے معاہدہ تقریباً طے پا چکا ہے، برطانوی اخبار


