فرانس میں سال 2027 کے صدارتی انتخابات کی تیاریاں تیز ہوگئیں اور بائیں بازو کی جماعت نے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
صدارتی امیدوار ژاں لوک میلانشوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران فرانس کی معاشی پالیسیوں میں بڑی اور انقلابی تبدیلیاں لانے کا عندیہ دیا ہے۔
اس وقت فرانس میں مہنگائی، شہریوں کی قوتِ خرید اور ریٹائرمنٹ کی عمر جیسے مسائل انتخابی مہم کا اہم موضوع بنے ہوئے ہیں۔