وائٹ ہاؤس کے قریب ٹرمپ کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والا مسلح شخص گرفتار، گاڑی سے 3 ہتھیار برآمد
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 نومبر 2026ء) امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سلامتی سے متعلق ایک اور سنگین واقعہ سامنے آیا ہے۔ امریکی سیکرٹ سروس نے وائٹ ہاؤس کے قریب ایک مشتبہ گاڑی سے تین آتشیں ہتھیار اور درجنوں گول

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 نومبر 2026ء) امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سلامتی سے متعلق ایک اور سنگین واقعہ سامنے آیا ہے۔ امریکی سیکرٹ سروس نے وائٹ ہاؤس کے قریب ایک مشتبہ گاڑی سے تین آتشیں ہتھیار اور درجنوں گولیاں برآمد کرکے وینزویلا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ امریکی محکمہ داخلی سلامتی کے مطابق گرفتار شخص نے اہلکاروں کو بتایا کہ اسے اپنے ذہن میں ایسی آوازیں سنائی دیتی تھیں جو اسے واشنگٹن جاکر صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کا کہتی تھیں۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس، اے بی سی نیوز اور سی بی ایس نیوز کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات 5 نومبر کی رات وائٹ ہاؤس کے قریب کانسٹی ٹیوشن ایونیو پر پیش آیا، جبکہ امریکی حکام نے جمعہ 6 نومبر کو اس کی تفصیلات جاری کیں۔



