امریکی ریاست پنسلوانیا میں تقریباً 50 سال قبل قتل ہونے والی دو نوجوان لڑکیوں کے قتل کا معمہ جدید ڈی این اے ٹیکنالوجی کی مدد سے حل کرلیا گیا، پولیس نے دونوں قتل میں ملوث سیریل کلر کی شناخت بھی کرلی۔
پنسلوانیا اسٹیٹ پولیس کے مطابق دونوں لڑکیوں کو قتل کرنے والا شخص جیمز رچرڈ کلارک تھا، جس کی موت 2023 میں 66 سال کی عمر میں طبعی وجوہات کے باعث ہوچکی ہے۔
پولیس کے مطابق 21 سالہ سوزن رش 1976 میں کی ایک شام اپنے خاندان کے ساتھ چرچ میں عشائیے کے لیے جانے والی تھی، تاہم وہ وہاں نہ پہنچی۔ اگلی صبح اس کے بھائی کو اس کی گاڑی ایک سڑک کے کنارے کھڑی ملی، جس کی ڈگی سے سوزن کی لاش برآمد ہوئی۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ اسے جنسی زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا۔