وسطی جاپان میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے باعث کئی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور شہری اپنی جان بچانے کے لیے عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
مقامی میڈیا اور حکام کے مطابق زلزلے کے باعث مختلف علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو مقامی وقت کے مطابق زلزلہ رات 1 بج کر 4 منٹ پر مغربی شیزوکا پریفیکچر میں آیا، جس کی گہرائی تقریباً 40 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
جاپان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.8 ریکارڈ