World
غزہ: 250 فلسطینی جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
جنگ کی تباہ کاریوں اور مشکلات کے درمیان غزہ میں خوشی کا ایک نادر موقع دیکھنے میں آیا، جہاں 250 فلسطینی جوڑوں نے اجتماعی شادی کی تقریب میں نئی زندگی کا آغاز کیا۔
مصنف Rubab Shakeel95K بار پڑھا

جنگ کی تباہ کاریوں اور مشکلات کے درمیان غزہ میں خوشی کا ایک نادر موقع دیکھنے میں آیا، جہاں 250 فلسطینی جوڑوں نے اجتماعی شادی کی تقریب میں نئی زندگی کا آغاز کیا۔
اجتماعی شادی کی اس تقریب کا اہتمام متحدہ عرب امارات کے تعاون سے کیا گیا، جس میں دولہا دلہن اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی اور خوشیوں کے لمحات ایک دوسرے کے ساتھ بانٹے۔
تقریب میں دولہا دلہن اور ان کے اہل خانہ کے چہروں پر مسکراہٹیں نمایاں رہیں، جبکہ مشکل حالات کے باوجود خوشی اور جشن کا ماحول دیکھنے میں آیا۔
یہ تقریب 7 اکتوبر 2023ء کو شروع ہونے والی اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی اور بربادی کے درمیان منعقد ہوئی، جہاں فلسطینی جوڑے طویل عرصے کی مشکلات کے بعد ازدواجی زندگی شروع کرنے کے قابل ہوئے۔
غزہ میں 300 فلسطینی جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب 


