امریکی شہریوں کا ایک وفد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کے خلاف فلسطینیوں پر ہولناک مظالم میں سہولت کاری کے الزامات کے شواہد لے کر عالمی فوجداری عدالت پہنچے گا۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ٹیکس دہندگان پر مشتمل وفد 11 نومبر کو نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ پہنچے گا، جہاں ٹرمپ، روبیو اور دیگر امریکی حکام کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جائے گا۔
وفد کی جانب سے عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر کے ڈونلڈ ٹرمپ اور مارکو روبیو کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کی استدعا کی جائے گی۔