World
ٹرمپ اور روبیو کیخلاف جنگی جرائم کے شواہد عالمی فوجداری عدالت میں پیش کرنے کا اعلان
امریکی شہریوں کا ایک وفد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کے خلاف فلسطینیوں پر ہولناک مظالم میں سہولت کاری کے الزامات کے شواہد لے کر عالمی فوجداری عدالت پہنچے گا۔
مصنف Rubab Shakeel71K بار پڑھا

امریکی شہریوں کا ایک وفد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کے خلاف فلسطینیوں پر ہولناک مظالم میں سہولت کاری کے الزامات کے شواہد لے کر عالمی فوجداری عدالت پہنچے گا۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ٹیکس دہندگان پر مشتمل وفد 11 نومبر کو نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ پہنچے گا، جہاں ٹرمپ، روبیو اور دیگر امریکی حکام کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جائے گا۔
وفد کی جانب سے عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر کے ڈونلڈ ٹرمپ اور مارکو روبیو کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کی استدعا کی جائے گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ میں امن کے 20 نکاتی منصوبے کے اہم نکات کیا ہیں؟


