امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے محکمہ خارجہ کے اسٹاف کو ’’اپنی حدود‘‘ میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے پیشگی منظوری کے بغیر غیر ملکی دوروں پر پابندی لگا دی۔ 
مارکو روبیو نے تمام فیصلوں کی منظوری اپنے یا اپنے نائب کرسٹوفر لینڈاو کے دستخطوں سے مشروط کردی۔
ایک اجلاس میں انہوں نے عملے پر زور دیا کہ ایسا کوئی کام نہ کیا جائے جس سے مفادات کے ٹکراؤ کا اشارہ ملتا ہو۔
یہ اجلاس مڈٹرم الیکشنز سے پہلے یونان میں امریکی سفیر کمبرلی گلفائل کے استعفے کے بعد منعقد ہوا تھا۔ کمبرلی پر پیسے، تحائف اور دیگر مراعات کے بدلے بعض لوگوں کو ٹرمپ انتظامیہ تک رسائی دینے کا الزام تھا، جبکہ گلفائل ان الزامات کی تردید کرتی ہیں۔