امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کی توہین نہ کرنے اور ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کردیا۔ 
ایک انٹرویو میں جو کل اتوار کو نشر ہوگا، ٹرمپ نے کہا کہ ان کے لیے اگلے چھ ماہ تک، ڈیموکریٹس پر ’’حملے‘‘ روکنا مشکل کام نہیں ہوگا۔ وہ ایسے معاملات پر مل جل کر چل سکتے ہیں، جن پر تنازع نہ ہوا۔
خیال رہے کہ امریکی صدر کا یہ انٹرویو ایسے وقت ریکارڈ ہوا ہے، جب وہ اپنی صدارت کے ایسے دو سالوں کی تیاری میں ہیں، جب کانگریس پر ان کی جماعت ری پبلکن کا کنٹرول نہیں ہوگا۔