World
امریکا: بذریعہ آن لائن گیم اپنے اغواء کا پیغام بھیجنے والی لڑکی 500 روز بعد بازیاب
امریکی ریاست یوٹاہ سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ لڑکی کو اغوا ء کے 500 روز سے زائد عرصے بعد آن لائن گیم کے ذریعے مدد حاصل کرنے پر بازیاب کروا لیا گیا۔
مصنف Naila Abbas47K بار پڑھا

امریکی ریاست یوٹاہ سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ لڑکی کو اغواء کے 500 روز سے زائد عرصے بعد آن لائن گیم کے ذریعے مدد حاصل کرنے پر بازیاب کروا لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 15 سالہ کائلی اریلیانو کو 39 سالہ ایڈم ہنٹر ہارمل نے اغواء کر کے ریاست اوریگن کے شہر ہنٹنگٹن میں اپنے گھر کے تہہ خانے میں قید کر رکھا تھا جہاں اسے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا اور گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں تھی۔
کراچی، دن دہاڑے لڑکی کے مبینہ اغوا کی ویڈیو منظر عام پر آگئی


