World
نیتن یاہو کا ایران پر دوبارہ حملوں کیلئے دباؤ، ٹرمپ کے مشیر منقسم ہو گئے: امریکی اخبار
اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے دوبارہ حملے شروع کرنے پر مسلسل زور دے رہے ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اس معاملے پر تقسیم ہو گئے ہیں کہ آیا جنگ ختم کی جائے؟ یا بڑے پیمانے پر فوجی ک
مصنف Wajiha Naz93K بار پڑھا

اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے دوبارہ حملے شروع کرنے پر مسلسل زور دے رہے ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اس معاملے پر تقسیم ہو گئے ہیں کہ آیا جنگ ختم کی جائے؟ یا بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کی جائیں؟
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے جمعے کو امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ اور امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے حالیہ بریفنگز کے دوران بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کی حمایت کی ہے۔



