برطانوی شاہی خاندان کے منحرف رکن شہزادہ ہیری اپنے ناراض بھائی شہزادہ ولیم سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے پُرعزم ہیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنی بھابھی کیٹ مڈلٹن سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی جریدے اسٹار میگزین کی رپورٹ کے مطابق شاہ چارلس کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری کا خیال ہے کہ کیٹ مڈلٹن ہی شہزادہ ولیم کے رویے میں نرمی لا سکتی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیری اس مقصد کے لیے کیٹ سے مدد کی درخواست کرنے بلکہ اپنی بھابی کی منت سماجت کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔