World
شہزادہ ہیری کا بھائی شہزادہ ولیم سے صلح کیلئے بھابھی کیٹ مڈلٹن کی مدد لینے کا فیصلہ
برطانوی شاہی خاندان کے منحرف رکن شہزادہ ہیری اپنے ناراض بھائی شہزادہ ولیم سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے پُرعزم ہیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنی بھابھی کیٹ مڈلٹن سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مصنف Naila Abbas95K بار پڑھا

برطانوی شاہی خاندان کے منحرف رکن شہزادہ ہیری اپنے ناراض بھائی شہزادہ ولیم سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے پُرعزم ہیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنی بھابھی کیٹ مڈلٹن سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی جریدے اسٹار میگزین کی رپورٹ کے مطابق شاہ چارلس کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری کا خیال ہے کہ کیٹ مڈلٹن ہی شہزادہ ولیم کے رویے میں نرمی لا سکتی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیری اس مقصد کے لیے کیٹ سے مدد کی درخواست کرنے بلکہ اپنی بھابی کی منت سماجت کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔
کیٹ مڈلٹن شہزادہ ہیری سے صلح کیلئے شہزادہ ولیم پر دباؤ ڈال رہی ہیں: شاہی ذرائع کا دعویٰ


