امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مبینہ طور پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ بنانے والے شخص کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو قتل کرنے کے لیے میرے ذہن میں آوازیں آ رہی تھیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی محکمۂ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے ایک بیان کے مطابق جمعرات کی شب سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے وائٹ ہاؤس کے قریب پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں مشکوک حرکات کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا تھا۔
امریکی سیکرٹ سروس نے بتایا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے قریب ایک گاڑی سے کئی ہتھیاروں کے ساتھ مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔