World
وسط مدتی انتخابات، ٹیکساس میں سیاسی تبدیلی کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے
تین نومبر کے وسط مدتی انتخابات کے بعد ٹیکساس میں سیاسی تبدیلی کے اثرات فوری طور پر سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔
مصنف راجہ زاہد اختر خانزادہ33K بار پڑھا

تین نومبر کے وسط مدتی انتخابات کے بعد ٹیکساس میں سیاسی تبدیلی کے اثرات فوری طور پر سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔
امریکا کے چوتھے بڑے شہر ہیوسٹن کے میئر جان وائٹمائر نے وفاقی امیگریشن ادارے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کے ساتھ مقامی پولیس کا تعاون محدود کرنے کے لیے ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا ہے۔
نئے حکم نامے کے تحت معمولی ٹریفک خلاف ورزیوں اور ایسے غیر متشدد جرائم میں، جن میں قید کی سزا نہیں ہوتی، ہیوسٹن پولیس معمول کے مطابق وفاقی امیگریشن حکام سے رابطہ نہیں کرے گی۔ کسی شخص کی مشتبہ یا حقیقی امیگریشن حیثیت بذاتِ خود ICE سے رابطہ کرنے، حراست طویل کرنے یا پولیس تحویل میں رکھنے کی بنیاد نہیں بنے گی۔



