جدہ میں منشیات فروخت کرنےکے الزام میں پانچ غیرملکی باشندے گرفتار
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 نومبر 2026ء) سعودی حکام نے جدہ میں پانچ غیرملکی باشندوں کو منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ سعودی اخبار صدی کے مطابق جدہ گورنریٹ میں جنرل ایڈمنسٹریشن آف دی مجاہدین فورسز

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 نومبر 2026ء) سعودی حکام نے جدہ میں پانچ غیرملکی باشندوں کو منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ سعودی اخبار صدی کے مطابق جدہ گورنریٹ میں جنرل ایڈمنسٹریشن آف دی مجاہدین فورسز کے گشتی دستوں نے سرحدی حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر پانچ غیرملکی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزمان چرس، ایمفیٹامائنز اور ایسی گولیوں کی تشہیر اور پھیلاؤ میں ملوث تھے، جن کی تقسیم طبی ضوابط کے تحت ممنوع ہے۔ ملزمان سے منشیات اور نشہ آور ادویات برآمد کرکے انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مزید ضروری کارروائی کے لیے انہیں متعلقہ حکام کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی حکام نے روان ہفتے الشرقیہ میں چھ غیرملکیوں کو ماحولیاتی ضوابط کی خلاف ورزی پر گرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا،جن میں پاکستانی اور افغانی باشندے شامل ہیں۔ سعودی اخبار صدی کے مطابق حکام نے مشرقی صوبے میں قدرتی ذخائر کی غیر قانونی کان کنی کے ذریعے ماحولیاتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر چھ افراد کو گرفتار کر لیا ہے،جن کا تعلق پاکستان اور افغانستان سے ہے۔حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ نے مزید بتایا کہ ریت نکالنے اور مٹی کی کھدائی کے لیے استعمال ہونے والی بھاری مشینری کے چھ یونٹ بھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔ حکام نے شہریوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک افراد کی اطلاع فورا متعلقہ اداروں کو دیں ،تاکہ ان کے خلاف بروقت کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔ حکام نے اس بات پر زوردیا کہ عوام منشیات کے خلاف جنگ میں فورسز کے ساتھ تعاون کو جاری رکھے ،تاکہ سعودی سرزمین کو منشیات کی لت سے محفوظ کیا جاسکے ۔



