متحدہ عرب امارات میں 30 کلوگرام منشیات اسمگلنگ کرنےوالا گروہ گرفتار
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 نومبر 2026ء) متحدہ عرب امارات میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایک نیٹ ورک پکڑا گیا ،جو منشیات راس الخیمہ کے سرحدی علاقے سے ملک میں داخل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ اماراتی اخبار الامارات الی

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 نومبر 2026ء) متحدہ عرب امارات میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایک نیٹ ورک پکڑا گیا ،جو منشیات راس الخیمہ کے سرحدی علاقے سے ملک میں داخل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ اماراتی اخبار الامارات الیوم کے مطابق نیشنل اینٹی نارکوٹکس ایجنسی نے راس الخیمہ پولیس کے جنرل ہیڈ کےتعاون سے ملک میں 200,000 کیپٹاگون گولیاں اور 30 کلوگرام سے زائد منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ حکام کے مطابق اس کارروائی کے نتیجے میں ایک بین الاقوامی مجرمانہ نیٹ ورک کو بھی پکڑا گیا ہے، جس میں عرقی ،افریقی ،بھارتی اور پاکستانی 20 مشتبہ افراد شامل ہیں۔حکام نے مزید بتایا کہ اس نیٹ ورک نے منشیات کو راس الخیمہ کے سرحدی علاقے کے ذریعے ملک میں لانے کی کوشش کی تھی، جس کا مقصد انہیں ملک کے اندر فروخت کرنا تھا۔ نیشنل اینٹی نارکوٹکس ایجنسی نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس کارروائی سے منشیات کی اسمگلنگ اور ترسیل کے نیٹ ورکس کو شدید دھچکا لگا ہے۔ محکمے نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر منشیات اسمگلرز کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ محکمے نے مزید خبردار کیا کہ جو کوئی بھی ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچانے یا معاشرے کے تحفظ کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کرے گا، وہ لازمی طور پر قانون کی گرفت میں آئے گا۔ادارے نے منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور ان کی اسمگلنگ اور غیر قانونی ترسیل میں ملوث نیٹ ورکس کا پیچھا کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ ادارے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دیں۔ محکمہ انسداد منشیات اس بات پر زور دیا گیا کہ عوام اور سیکیورٹی اداروں کے مابین شراکت داری، معاشرے کو منشیات کے خطرات سے محفوظ رکھنے میں ایک بنیادی ستون کی حیثیت رکھتی ہے۔



