World
میگھن مارکل کے والد تھامس مارکل بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار
برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے والد تھامس مارکل کو بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق مواد کے الزامات میں امریکی ریاست فلوریڈا میں وفاقی اہلکاروں نے گرفتار کر لیا۔
مصنف fahad45K بار پڑھا

برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے والد تھامس مارکل کو بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق مواد کے الزامات میں امریکی ریاست فلوریڈا میں وفاقی اہلکاروں نے گرفتار کر لیا۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق 82 سالہ تھامس مارکل کو فلوریڈا کے شہر لیک لینڈ میں ان کی رہائشی کمیونٹی سے بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
اخبار نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایسا مواد میکسیکو اور فلپائن میں ایک اسٹوریج یونٹ سے بھی ملا تھا۔
کیٹ مڈلٹن کی سابق اسسٹنٹ نے میگھن مارکل اور ان کے دوستوں کو اَن فالو کردیا 


