آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں بم کی اطلاع پر سرکاری ٹی وی اور ریڈیو کے دفاتر خالی کروالیے گئے، میڈیا ہاؤسز کو ای میل کے ذریعے بم کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔
یورپ میں مسافر پروازوں کو متاثر کرنے والی جعلی بم دھمکیوں کی لہر کے دوران جمعے کو آئرلینڈ اور بلغاریہ کے میڈیا اداروں کو بھی ای میل کے ذریعے بم دھماکوں کی دھمکیاں موصول ہوئیں، جبکہ برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نے بھی سیکیورٹی خطرے کی اطلاع دی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بلغاریہ کے ٹی وی چینل نووا ٹی وی اور آئرلینڈ کے سرکاری نشریاتی ادارے آر ٹی ای کو دھمکی آمیز ای میلز بھیجی گئیں، آر ٹی ای نے دھمکی کے بعد اپنے دفاتر خالی کروا لیے اور نشریات عارضی طور پر معطل کر دیں۔