برطانوی آنجہانی شہزادی آف ویلز، لیڈی ڈیانا اور موجودہ بادشاہ اور اس وقت کے شہزادے چارلس کی ازدواجی زندگی میں اختلافات کی جھلک ان کی بعض تصاویر اور الگ الگ مصروفیات سے نمایاں ہوتی ہے۔
دی نیوز انٹرنیشل کے مطابق شاہی جوڑے نے 1992ء میں علیحدگی کا اعلان کیا تھا تاہم اس سے قبل ہی دونوں نے ایک دوسرے سے الگ وقت گزارنا شروع کر دیا تھا۔
شاہی خاندان کے سابق فوٹوگرافر آرتھر ایڈورڈز نے اپنی نئی سوانح عمری میں انکشاف کیا ہے کہ مجھے ڈیانا اور چارلس کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلے پر تشویش نہیں تھی۔