آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن سے اٹلی کے شہر روم جانے والے مسافر طیارے کو بم کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فرانسیسی ایئر بیس پر اتار لیا گیا۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی وزیرِ اعظم کے دفتر نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئر لنگس کی ایئر بس اے 320 جمعرات کی صبح آئرلینڈ سے روانہ ہوئی تھی، تاہم پرواز کے دوران ہنگامی الرٹ جاری کیے جانے کے بعد اسے شمالی فرانس میں واقع ایوروکس کے ایئر بیس پر اتار لیا گیا۔
لندن سے بلغاریہ کی پرواز کو بم کی دھمکی پر نیٹو طیاروں نے ہنگری میں اتار لیا