امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کو برطرف کرنے کے لیے دباؤ بڑھ گیا۔ 
خود ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ لوگ انہیں پیٹ ہیگسیتھ کی برطرفی کے لیے فون کر رہے ہیں۔ تاہم فی الحال ان کا پیٹ کو عہدے سے ہٹانے کا کوئی ارادہ نہیں۔
امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی تاریخی شکست کے بعد وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کو ناکامیوں کا ذمہ دار ٹھہرانے کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں، جبکہ ایوان نمائندگان میں آئندہ ہفتے ان کے مواخذے کی تحریک پر ووٹنگ بھی متوقع ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں اور متعدد ریپبلکن قانون سازوں کا خیال ہے کہ پیٹ ہیگستھ نے ایران پر حملے کے لیے صدر کو قائل کرنے میں اہم کردار ادا کیا، تاہم جنگ کے ممکنہ نتائج اور اس سے پیدا ہونے والے سیاسی بحران سے نمٹنے کے لیے کوئی واضح حکمت عملی پیش نہیں کی۔