یورپ بھر میں بم کی متعدد اطلاعات کے باعث کم از کم 12 پروازیں متاثر، کئی طیاروں کا رخ تبدیل کر دیا گیا، برطانیہ کے ہیتھرو اور برمنگھم ایئرپورٹس کو موصول بم کی دھمکیاں حکام نے غیر معتبر قرار دیدیں۔
ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز یورپ کے مختلف ممالک سے آنے اور جانے والی پروازوں کو بم دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا، متاثرہ پروازوں میں کوپن ہیگن، ہیلسنکی، میڈرڈ، میلان اور وارسا سے متعلق فضائی سروسز بھی شامل تھیں۔
برطانوی ایئرلائن ایزی جیٹ نے تصدیق کی کہ نیوکاسل اور گلاسگو سے روانہ ہونے والی اس کی دو پروازیں جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ پہنچنے پر پولیس کی نگرانی میں لی گئیں۔